اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ افریقی اور امریکی لاطینی ممالک کے دورے پر ہیں جہاں وہ سنیگال کا دورہ مکمل کرکے برازيل پہنچ گئے ہیں ۔
ایرانی وزیر خارجہ برازيل کے اعلی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ برازیل کے بعد یوراگوئہ اور نامیبیا کا دورہ بھی کریں گے۔
.......
/169